Feb ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
  • کینیڈا نے پراؤڈ بوائز کو دہشتگرد قرار دیا

کینیڈا نے اپنے یہاں اور امریکہ میں سرگرم سفید فام انتہاپسند تنظیم "پراؤڈ بوائز" کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔

کینیڈا میں ’’پراؤڈ بوائز‘‘ نامی دائیں بازو کی سفید فام انتہاپسند تنظیم کو دہشت گرد قرار دے دیا گیا۔ کینیڈا کی حکومت نے اس تنظیم کو معاشرے کے لیے سنگین اور بڑھتا ہوا خطرہ قرار دیتے ہوئے اسے دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔

 گزشتہ ماہ امریکی کانگریس کیپٹل ہل پر کیے گئے حملے میں ’’پراؤڈ بوائز‘‘ نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ کینیڈا نے اس انتہا پسند گروہ کو فسطائیت کا نیا چہرہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گروہ سیاسی تشدد میں ملوث رہا ہے۔

 کنیڈا کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ کیپٹل ہل پر حملے سے قبل بھی ’’پراؤڈ بوائز‘‘ کی نقل وحرکت پر نظر رکھی جا رہی تھی، تاہم اس واقعے کے بعد اس پر مزید تفتیش سے اس نتیجے پر پہنچنے میں کافی مدد ملی۔  

خیال رہے کہ پراؤڈ بوائز نامی انتہا پسند اور نسل پرست گروہ امریکہ اور کینیڈا میں سرگرم ہے جو اب تک بہت سی پر تشدد اور انتہا پسندانہ وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

ٹیگس