بین الافغان مذاکرات کی کامیابی کیلئے پرتشدد کارروائیوں میں کمی ضروری: پاکستان
پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بین الافغان مذاکرات کی کامیابی کیلئے پرتشدد کارروائیوں میں کمی لانا ناگزیر ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روس کے خصوصی صدارتی نمائندہ برائے افغانستان ضمیر کابلوف سے وزارتِ خارجہ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور روس دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور افغانستان میں امن کی بحالی اور تعمیر و ترقی کی کاوشوں میں معاونت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بین الافغان مذاکرات کی کامیابی کیلئے پرتشدد کارروائیوں میں کمی لانا ناگزیر ہے جبکہ بعض بیرونی عناصر، افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں امن کی بحالی اور تعمیر و ترقی کی کاوشوں میں معاونت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔
روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف نے اس ملاقات میں افغان امن عمل سمیت علاقائی سلامتی کیلئے روس کی جانب سے بھرپور معاونت کا یقین دلایا۔