-
ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین کو کچلنے کی قسم کھائی! ۔ تصاویر
Jun ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۹ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک تقریر کی اور اس سے پہلے کہ وہ تقریر ختم کر کے وائٹ ہاوس کے حدود سے باہر نکلتے، وائٹ ہاؤس کے اطراف میں تعینات سیکورٹی فورسز اور فوجی دستوں نے پر امن مظاہرین پر آنسو گیس کے گولوں اور لاٹھی ٹھندوں سے حملہ کیا۔ ٹرمپ اپنی تقریر ختم کرنے کے بعد بغیر بتائے سخت سکیورٹی حصار میں سڑک پر نکل آئے اور پیدل سینٹ جان چرچ تک جانے کے بعد انجیل ہاتھ میں لے کر قسم کھائی کہ نسل پرستی اور امریکی پولیس کے ظلم و تشدد کے خلاف مظاہرہ کر رہے ملکی عوام سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
-
ٹرمپ نے مظاہروں کو داخلی دہشت گردی قرار دیا
Jun ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۴امریکا میں، پولیس اور سیکورٹی دستوں کی جانب سے مظاہرین کی وحشیانہ سرکوبی میں شدت کے ساتھ ہی نسل پرستی، انسانی حقوق کی پامالی اورعوام کے ساتھ ریاستی دہشت گردی کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں شدت اور وسعت آ گئی ہے۔
-
امریکی عوام کو ریاستی دہشت گرد کا سامنا ہے: ایرانی پارلیمنٹ
Jun ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۲ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اراکین نے سیاہ فاموں کے خلاف امریکی پولیس کے نسل پرستانہ رویئے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
امریکی حکومت کا دوہرا معیار بے نقاب
Jun ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۰چین کا کہنا ہے کہ نسلی اقلیتوں کے خلاف نسل پرستی اور امریکہ کی موجودہ صورتحال امریکہ میں نسل پرستی اور پولیس تشدد کے مسائل کی شدت کی عکاسی کرتی ہے۔
-
امریکہ کو اقوام متحدہ کا انتباہ
Jun ۰۲, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۹اقوام متحدہ نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مظاہرین کے سلسلے میں صبر و تحمل سے کام لے۔
-
آگ لگانے والا امریکہ خود سلگ اٹھا! ۔ ویڈیوز
Jun ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۲امریکہ میں نسل پرستی، نسلی بھید بھاؤ، عدم مساوات اور پولیس کے ظلم و تشدد کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران اب تک پچاسوں افراد زخمی جبکہ چار ہزار سے زائد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ تشدد کا نشانہ بننے والوں میں متعدد نامہ نگار اور صحافی بھی شامل ہیں۔ پولیس کے دسیوں مراکز اور گاڑیوں کو بھی نذر آتش کیا جا چکا ہے۔ عجیب بات یہ کہ پولیس کے ظلم و تشدد کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران بھی امریکی پولیس کے تشدد اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔
-
امریکہ میں مظاہرین پر تشدد، قاتل پولیس ضمانت پر رہا
May ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۴امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کے قتل اور نسل پرستی کے خلاف ہونے والے ملک گیر مظاہروں کے دوران پولیس نے سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔
-
نسل پرستی کے خلاف پورے امریکا میں مظاہرے، عالمی سطح پر مذمتوں کا سلسلہ جاری
May ۳۰, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۳پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شہری کے قتل کے خلاف امریکہ بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ پولیس کے نسل پرستانہ اور تشدد آمیز رویئے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
-
امریکہ کی قاتل پولیس کے خلاف بڑھتا جا رہا ہے عوامی غصہ۔ ویڈیوز
May ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۱امریکہ؛ مینیا پولس اور اسکے قرب و جوار کے شہروں کے علاوہ نیویارک اور واشنگٹن میں بھی امریکی پولیس کی بربریت، دہشتگردی اور نسل پرستی کے خلاف مظاہروں ہو رہے ہیں۔ ان مظاہروں کا سلسلہ دو روز قبل اس وقت شروع ہوا جب امریکی پولیس کے اہلکار نے اپنے گھٹنے سے ایک سیاہ فام نوجوان کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کر دیا۔
-
ٹرمپ نے قاتل کے بجائے مظلوم کو دھمکی دی، پر تشدد مظاہروں کے بعد دو شہروں میں ایمرجنسی نافذ
May ۲۹, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۷امریکی ریاست منے سوٹا کے شہر منیاپولس اور اس کے جڑواں شہر سینٹ پال میں پولیس کے نسل پرستانہ رویئے کے خلاف ہونے والے عوامی احتجاج اور مظاہروں کو روکنے کے لیے ایمرجنسی نافذ اور نیشنل گارڈز کے دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔