ایران کے مقدس شہر قم کے عوام نے فرانسیسی جریدے میں پیغمبر اسلام (ص) کی ایک بار پھر توہین اور سوئیڈن میں قرآن کریم کو نذرآتش کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
سحر نیوزرپورٹ
پاکستان کے مسلمانوں نے رسول اسلام کی شان اقدس میں اہانت کے خلاف مظاہرہ کرکے اس اقدام کی مذمت کی۔
ایران کے عوام نے فرانسیسی جریدے میں پیغمبر اسلام (ص) کی ایک بار پھر توہین اور سوئیڈن میں قرآن کریم کو نذرآتش کئے جانے کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے۔
تہران کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا نے فرانسیسی سفارتخانے کے سامنے فرانسیسی جریدے چارلی ایبدو میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان اقدس میں توہین آمیز خاکے شائع کیے جانے اور اسلامی مقدسات کی اہانت کے خلاف مظاہرہ کیا
اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں عوام نے رسول خدا (ص) کی اہانت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس اقدام کی مذمت کی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ایک پیغام میں فرانسیسی جریدے شارلی ایبدو میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کیے جانے کی مذمت کی ہے۔
عالمی اسلامی بیداری اسمبلی کے سیکریٹری جنرل نے فرانسیسی جریدے کی جانب سے توہین آمیز خاکوں کے دوبارہ اشاعت کو بدی کی مثلث کی شیطانی سازشوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔