Oct ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۹
تہران میں پینتیسویں بین الاقوامی اسلامی وحدت کانفرنس کا آغاز ہو گیا ہے جس کا نعرہ ”اسلامی اتحاد، صلح اور تفرقہ سے پرہیز“ ہے۔ صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے منگل کے روز پینتسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، مسلم امہ کے درمیان اتحاد کے لیے، اس کانفرنس کے بانی آیت اللہ تسخیری اور شہید قاسم سلیمانی کی عملی کوششوں کی قدردانی کی۔ سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ کوئی اختلاف کی بات اپنی زبان سے نہ کہی جائے اور قلم کی حرمت کا خیال رکھا جائے۔