Feb ۰۴, ۲۰۲۴ ۲۱:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران اور سعودی عرب نے دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر زور دیا ہے

ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ اور تہران میں سعودی عرب کے سفیر نے دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/ ایران: ارنا کے مطابق اتوار کے روز ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ کمال خرازی اور تہران میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ بن سعود العنزی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کا اشارہ کرتے ہوئے اہم صلاحیتوں کی بنیاد پر ان تعلقات کو وسعت دینے کے ایران اور سعودی عرب کے اعلیٰ عہدہ داروں کے عزم کا اظہار کیا گيا۔

تہران میں ہونے والی اس ملاقات میں کمال خرازی اور عبداللہ بن سعود العنزی نے غزہ کی پٹی کے عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اسلامی ممالک کی اجتماعی کوشش پر زور دیا۔

اس ملاقات میں غزہ کی پٹی کی صورت حال پر تشویش کا اظہار، مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے کی ضرورت اور غزہ پٹی کے عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اسلامی ممالک کی اجتماعی کوشش جیسے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ٹیگس