Feb ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۶:۳۰ Asia/Tehran
  • \
    \"خوبصورت جھوٹ\" فلم کا ایک منظر

ایران کے دارالحکومت تہران میں 42 ویں بین الاقوامی فجر فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔ فیسٹیول کے پہلے دن 4 فلموں کی نمائش۔

سحرنیوز/ ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق تہران میں 42 ویں بین الاقوامی فجر فلم فیسٹیول کی افتتاحیہ تقریب گزشتہ رات وحدت ہال میں منعقد ہوئی اور آج جمعرات سے ایران کے سنیما ہالوں میں فیسٹیول میں شامل فلموں کی نمائش کا آغاز ہوا۔

آج فیسٹیول کے پہلے دن 4 فلموں کی نمائش کی جا رہی ہے۔ پہلے دن نمائش کے لئے پیش کی گئیں فلمیں ہیں:

"خوبصورت جھوٹ"، "گھونگے کا شکار"، "دو دن کے بعد" اور "ظاہر"۔ فلم "خوبصورت جھوٹ" کے ہدایت کار ہیں مرتضیٰ آتش زمزم، "گھونگے کا شکار" کے ہدایت کار ہیں محسن جسور، "دو دن کے بعد" فلم کے ہدایت کار اصغر نعیمی ہیں جبکہ "ظاہر" فلم حسین عامری کی ہدایت کاری میں بنی ہے۔

مذکورہ چاروں فلمیں تہران کے میلاد ٹاور کے فیسٹیول ہاؤس میں میڈیا اور فنکاروں کے لیے پیش کی جائیں گی۔

مرتضیٰ آتش زمزم "خوبصورت جھوٹ" فلم کے ہدایت کار اور فلم ساز بھی ہیں۔ یہ فلم ایران اور بنگلہ دیش کا مشترکہ پروجیکٹ ہے جس میں بنگلہ دیشی اداکاروں نے کام کیا ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ بھی بنگلہ دیش کے دو شہروں میں ہوئی ہے۔  

42 واں بین الاقوامی فجر فلم فیسٹیول 11 فروری تک جاری رہے گا۔ 

 

ٹیگس