ایران اور پاکستان کا سفیروں کی واپسی پر اتفاق
پاکستان اور ایران نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دونوں ممالک کے سفیر جلد ہی اپنے اپنے سفارت خانے واپس آجائیں گے۔
سحر نیوز/ ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی وزرات خارجہ نے آج پیر کو ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک کے سفیر جلد ہی تہران اور اسلام آباد میں اپنے اپنے مشن پر واپس جائیں گے۔
اس بیان کے مطابق پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو کے بعد، دونوں وزرا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے سفیر آئندہ 26 جنوری تک دونوں ملکوں کے دارالحکومتوں میں واقع اپنے اپنے سفارت خانے واپس چلے جائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان 29 جنوری 2024 کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔