سحر نیوزرپورٹ
اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر نے دنیا میں امریکہ کے دہشتگردانہ اقدامات خاص طور سے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے نتائج کی نسبت خبردار کیا ہے.
عراقی اراکین پارلیمنٹ نے شہید ابومہدی المہندس اور شہید قاسم سلیمانی کے قتل کے جرم میں امریکہ کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عراق کی پارلیمنٹ میں الفتح اتحاد نے عراق کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عراق کی عوامی تحریک الحشد الشعبی کے نائب کمانڈر شہید ابومهدی المهندس کے قتل کا مقدمہ اقوام متحدہ میں فوری طور پر درج کرانے کے لئے اقدام کرے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے قاسم سلیمانی کے قتل کو امریکہ کی ریاستی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دہشتگردانہ اقدام کے تعلق سے امریکہ کو بین الاقوامی سطح پر جوابدہ ہونا ہوگا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دنیا میں کسی بھی ملک نے ایران کی طرح امن و صلح کی برقراری میں کردار ادا نہیں کیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی حکومت شہید جنرل قاسم سلیمانی کے اہداف و مقاصد سے جتنا ان کی زندگی میں خوفزدہ تھی، اس سے زیادہ ان کی شہادت کے بعد خوفزدہ ہو گئی ہے۔
اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے امریکا کے ہاتھوں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کو ایک عالمی دہشت گردانہ جرم بتایا ہے۔