لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ شمالی فلسطین میں صیہونی حکومت کے کئی کمانڈ سینٹروں اور فوجی اڈوں کو ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
المیادین نیوز چینل نے یورپی سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان کے آپریشن اربعین میں صیہونی حکومت کے گالیلوت فوجی مرکز کے یونٹ 8200 پر حملے میں 22 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
بیروت میں حزب اللہ کے ایک اعلی سیکورٹی عہدیدار نے صیہونی حکومت کے خلاف جاری حالیہ لڑائی کو تحریک مزاحمت کے خلاف امریکہ اور نیٹو کی جنگ قرار دیا ہے۔
لبنانی ذرائع نے جنوبی لبنان کے شہر "الخیام" پر صیہونی حکومت کے توپ خانے اور فاسفورس کے حملے کی اطلاع دی ہے۔
حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھتے ہوئے صیہونی فوج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے جنوبی لبنان سے درجنوں راکٹ داغے جانے اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں پوری طرح سے بجلی منقطع ہونے کی خبر دی۔
حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی مراکز پر میزائل، ڈرون اور توپخانے سے ایک ساتھ حملے کئے ہیں۔
حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ اس نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے مزید چار فوجی ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔
حزب اللہ لبنان نے صیہونی فوجی کی "گولانی" بریگیڈ کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر پر میزائل حملے کا اعلان کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے ایک بار پھر شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر میزائلوں کی بارش کردی۔