Oct ۲۰, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • نیتن یاہو کے گھر پر حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد صہیونی حکام پر خوف و ہراس طاری

صیہونی وزیر اعظم کے گھر پر کامیاب ڈرون حملے کے بعد تل ابیب حکام کی حفاظت کے لیے سکیورٹی اقدامات بڑھا دیئے گئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے خبر دی ہے کہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے گھر پر حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد صیہونی حکام کے سکیورٹی اقدامات میں اضافہ کردیا گیا ہے جو خوف و ہراس کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔
اس سے پہلے، عبرانی میڈیا نے اعتراف کیا تھا کہ ہم نے ایک خوفناک اور انتہائی کشیدہ صبح کا آغاز کیا، شمالی علاقوں پر حملے کل رات سے جاری ہیں اور رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔
صہیونی میڈیا نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ اب تک سینکڑوں ڈرون ہماری فضائی حدود میں داخل ہوچکے ہیں اور یہ تل ابیب کی کمزوری کی علامت ہے۔

ٹیگس