Oct ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran

صیہونی ذرائع نے خبردی ہے کہ حزب اللہ لبنان کے ایک ڈرون طیارے نے قیصریہ میں نیتن یاہو کے گھر کو نشانہ بنایا ہے جس کے بعد بھاری تعداد میں صیہونی پولیس نے نیتن یاہو کے گھر کو محاصرے میں لے لیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: موصولہ خبروں کے مطابق حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ علاقے قیساریہ میں نیتن یاہو کی رہائشگاہ کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ڈرون لبنان سے لانچ کیا گیا تھا جو جنوبی حیفا کے علاقے قیساریہ میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب ایک عمارت سے ٹکرایا۔
رپورٹ کے مطابق ڈرون نے براہِ راست اپنے ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔ صیہونی چینل بارہ نے بھی رپورٹ دی ہے کہ ڈرون حملے کےنتیجے میں عمارت کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔ نیتن یاہو کے دفتر نے اس ڈرون کے اپنے ہدف پرلگنے کی تصدیق کی ہے۔

ٹیگس