Oct ۱۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کے دو پن پوائنٹ بلیسٹک میزائلوں

حزب اللہ لبنان نے اپنے دو پن پوائنٹ بلیسٹک میزائلوں"قادر دو" اور "نصر ایک" کی رونمائی کردی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: لبنان کی اسلامی استقامتی تحریک کے انفارمیشن سینٹر کے حوالے سے رپورٹ  دی ہے کہ حزب اللہ نے دونوں پن پوائنٹ بیلسٹک میزائلوں کی فوٹیج جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ " قادر2" زمین سے زمین پر مار کرنے والا پن پوائنٹ بیلسٹک میزا‏ئل ہے جس سے حال ہی میں تل ابیب کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

حزب اللہ کی جاری کردہ ویڈیو فوٹیج اور تفصیلات کے مطابق اسلامی استقامتی تحریک نے انجینیئروں نے اس  کو اپ گریڈ کیا ہے اور حیاتی اہمیت کے اہداف کو بالکل صحیح  نشانہ بنانے کے لئے اس سے کام لیا جاتا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ "قادر دو" میزائلوں میں بہت زیادہ انہدامی توانائی پائی جاتی ہے۔  حزب اللہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ میزائل پہلی بار چار اکتوبر کو آپریشنل ہوا۔ حزب اللہ لبنان نے اسی طرح ایک ویڈیو فوٹیج "نصر ایک" پن پوائنٹ بیلسٹک میزائل کی بھی جاری کرکے  بتایا ہے کہ"نصر ایک" میزائل کی رینج سو کلومیٹر ہے اور سو کلو کا وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے بتایا ہے کہ "نصرایک" زمین سے زمین پر مار کرنے والا پن پوائنٹ بیلسٹک میزائل ہے جو اسلامی استقامتی تحریک کے انجینیئروں نے تیار کیا ہے۔

حزب اللہ نے بتایا ہے کہ یہ میزائل بھی حیاتی اہمیت کی تنصیبات اور مراکز کو بہت ہی دقیق نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ٹیگس