Oct ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۳:۲۰ Asia/Tehran
  • حیفا اور کریات شمونا پر حزب اللہ لبنان کے میزائل حملے

حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ شمالی فلسطین میں حیفا اور کریات شمونا کو ایک بار پھر میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ آج علی الصبح کریات شمونا صیہونی علاقے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ صیہونی ذرائع نے بھی رپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ شمالی فلسطین کے مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے اور انتہا پسند غاصب صیہونیوں میں افرا تفری مچ گئی اور ان پر خوف و ہراس طاری ہوگیا۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے جنوبی لبنان پر صیہونی جارحیت کے جواب اور فلسطینی قوم کی حمایت میں شمالی حیفا میں کریوت پر بھی میزائل حملہ کیا۔ جبکہ مختلف صیہونی علاقوں میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ راداد اور مقبوضہ شبعا میں صیہونی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج، تئيس ستمبر سے جنوبی لبنان کے علاقوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے۔

ٹیگس