ایران کے وزیر خارجہ نے جو اپنے سرکاری دورے پر ان دنوں لبنان میں ہیں، لبنانی حکام سے ملاقات کے بعد حزب اللہِ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کے پاس مزاحمت سے جنگ کی طاقت نہیں ہے۔
حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ اسرائیل صرف میزائلوں اور بندوقوں کی زبان سمجھتا ہے۔
صیہونی ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ حزب اللہ لبنان کی عسکری صلاحیت میں پچھلے برسوں میں اضافہ ہوا ہے اور اسے تل ابیب کے جہازوں اور گیس پلیٹ فارمز کے لیے حقیقی خطرہ قرار دیا گیا ہے۔
حماس کے سربراہ نے بیروت میں حزب اللہ کے سربراہ جنرل سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی۔
صیہونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے خبر دی ہے کہ بنیامن نتن یاہو نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بڑھتے ہوئے اندرونی تنازعات کے پیش نظر تل ابیب کی توجہ حماس اور حزب اللہ کے ساتھ محاذ آرائی کی طرف مبذول نہیں کرائی جا سکتی۔
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے ناجائز صیہونی حکومت کو دور مار میزائل کے استعمال کی دھمکی دی ہے۔
حزب اللہ لبنان نے انڈونیشیا کے اُس اقدام کی تعریف کی ہے جس میں انڈونیشیا نے اگلے ماہ ہونے والے انڈر 20 فٹ بال ورلڈ کپ میں صیہونی ٹیم کی مخالفت کی ہے۔
حزب اللہ لبنان نے ایک ویڈیو جاری کر کے ایک بار پھر ناجائز صیہونی ریاست کو اس کی اصل حقیقت کی جانب متوجہ کیا ہے اور اُسے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ مکڑی کے جالے سے بھی کمزور ہے۔
المیادین ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ شامی ہیومن رائٹس واچ کی طرف سے حزب اللہ لبنان کے ایک کمانڈر کی شہادت کے بارے میں شائع ہونے والی خبر بالکل غلط اور مکمل بے بنیاد ہے۔