Dec ۰۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کا حملہ

حزب اللہ لبنان نے غاصب اسرائيل کے دو فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے جمعے کے دن اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کے عوام کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صیہونی فوج کے رامیا اڈے کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ غزہ پٹی میں سات دن کی عارضی جنگ بندی نیز حماس اور اسرائيل کے بعض قیدیوں کے تبادلے کے بعد تل ابیب کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کی مخالفت اور لیت و لعل سے کام لئے جانے کی بنا پر کل صبح جنگ بندی کی مدت ختم ہوگئی۔ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں کے بعد حزب اللہ نے بھی صیہونیوں کے ٹھکانوں پر اپنے حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔
حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے رامیا فوجی اڈے کے اردگرد صیہونی فوجیوں کے تعیناتی کے مقامات کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس میں متعدد اسرائيلی زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس