Dec ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۲:۰۳ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کا بڑا بیان، غزہ کو تنہا نہيں چھوڑا جائے گا

حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ اس کی ایک آنکھ جنوبی لبنان اور دوسری غزہ پر ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ مزاحمتی محاذ غزہ اور فلسطینی عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی لبنان میں صیہونی حکومت کو تھکا دینے والی صورتحال کا سامنا ہے اور دو مہینے گزرنے کے بعد بھی وہ غزہ کی جنگ میں اپنا کوئی ہدف حاصل نہیں کرسکی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ نبیل قاوؤق نے اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی موجودہ جنگ کے بارے میں کہا کہ مزاحمت ایک اسٹریٹجک ضرورت ہے جو لبنان کی عزت، خود مختاری اور اس کے دشمنوں کے خلاف عوام کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔

شیخ قاوؤق نے کہا کہ آج کسی بین الاقوامی ادارے یا سلامتی کونسل وغیرہ پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ آج لبنان اور اس کی سرزمین اور غزہ کو مزاحمت کی حکمت عملی کے علاوہ کسی اور راستے سے محفوظ نہیں رکھا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل مزاحمت اور اس کے اندازوں کے حق میں ہے۔

حزب اللہ کے سینئر رہنما نے کہا کہ جنوبی لبنان میں آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ صیہونی دشمن کی جنگ ہے اور اس نے اسرائیل کے تمام منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

ٹیگس