عید میلادالنبی (ص) کے موقع پر پاکستان کے ہر کونے میں فضا معطر ہے اور سب اپنے اپنے انداز میں خاتم النیین، رحمۃ اللعالمین، وجۂ تخلیقِ دو جہاں، پیغمبرِ اسلام حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم سے عقیدت و محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
فرانس میں رسول اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی اہانت، گستاخانہ خاکوں کی تشہیر اور فرانسیسی صدر کے بیان کے خلاف عالم اسلام کے ساتھ ساتھ یورپی ممالک میں بھی احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔
حزب اللہِ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ تکفیری گروہ جس قسم کی کارروائیاں کرتے ہیں اس کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں اور مسلمانوں کے لئے پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی اور توہین ناقابل برداشت ہے۔
فرانس کے صدر میکرون کی جانب سےف رسوۂ اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی اہانت کرنے والے مجرم کی قدردانی کرنے کے خلاف عالم اسلام سراپا احتجاج ہے۔
فرانس میں اسلام اور مسلمانوں کے حوالے سے مسلسل نفرت انگیز بیانات اور فرانسیسی صدر کی جانب سے توہین کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے بعد عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔
فرانسیسی صدر کی جانب سے توہین آمیز اقدامات کی حمایت پر عالمی سطح پر مسلمانوں میں غم و غصہ برقرار ہے اور فرانس کے صدر کی بڑے پیمانے پر مذمت کی جارہی ہے۔
فرانس کے حکام کی پیغمبر اکرم (ص) کے خلاف توہین آمیز کارٹون کی اشاعت کی حمایت کے پیش نظر ایران کی وزارت خارجہ نے فرانسیسی ناظم الامور کو طلب کرلیا۔
پاکستان کی قومی اسمبلی نے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی جس میں فرانس سے سفیر واپس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے فرانس کے اعلی حکام کی جانب سے سرکارِ دوعالم حضرت ختمی مرتب (ص) کی اہانت کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمنان اسلام کا مکر و فریب خود ان کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔
حزب الله نے فرانس میں نبی رحمت، حضرت محمد مصطفی (ص) کی شان اقدس میں فرانسیسی حکام کے ذریعے کی جانے والی توہین کی مذمت کی ہے۔