چین نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ویکسین بنانے میں وہ سب سے آگے ہے ۔
امریکی ذرائع ابلاغ نے دعوا کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعقات کی برقراری کو لے کر آل سعود میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔
ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کورونا وائرس کی ویکسین جلد تیار کرنے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ جھوٹے دعوے کرتے رہتے ہیں، ان کی باتوں پر کان نہ دھرا جائے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کے نتیجے میں ایک فوجی افسر ہلاک ہوا ہے۔
فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں نے صیہونیوں کا لبادہ اوڑھ لیا ہے اور وہ اسرائیل کی ساکھ کو بہتر بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
امریکہ نے ایک بار پھر بغیر کسی ثبوت کے ، ایران، روس اور چین پر آئندہ صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ ایران کی دشمنی میں اس حد تک آگے نکل چکے ہیں کہ وہ اب خواب میں بھی ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرتے ہیں۔
ایران کے وزیر پیٹرولیم نے واضح کیا ہے کہ ملک کے بحری جہاز اور ان پر موجود سامان روکنے کا امریکی دعوی سراسر غلط اور بے بنیاد ہے، کیونکہ جو بحری جہاز امریکا نے روکے ہیں وہ ایرانی نہیں ہیں۔
ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندیوں میں توسیع کی قرارداد پاس کرانے میں ناکامی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سلامتی کونسل کی تمام پابندیاں دوبارہ عائد کروانے کا دعوی کیا ہے۔
امریکہ نے ایک بار پھر سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت اور یمنی عوام کے خلاف اسکے استعمال کا دفاع کیا ہے۔