ہندوستان: کوٹہ، ملک کا بغیر ٹریفک سگنلز والا پہلا شہر بن گیا
ہندوستان کی ریاست راجستھان کا شہر کوٹہ ملک کا بغیر ٹریفک سگنلز والا پہلا شہر بن گیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق کوٹہ شہر بغیر ٹریفک سگنلز والا شہر بن گیا اور ساتھ ہی یہاں شہری نقل و حرکت کو نیا خاکہ دے کر ٹریفک لائٹس کی ضرورت ختم کر دی گئی ہے۔
ٹریفک کا انتظام ایک چیلنج کی مانند ہوتا ہے اور اسی چیلنج کو مدنظر رکھتے ہوئے راجستھان کے شہر کوٹہ نے ملک میں پہلی بار ایک ایسا شہری ماڈل متعارف کرایا ہے جو بغیر کسی ٹریفک لائٹ کے کام کرتا ہےاور یہی اس کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اربن امپروومنٹ ٹرسٹ (یو آئی ٹی)، کوٹہ، کی نگرانی میں شہر کی سڑکوں کو ازسرِنو ڈیزائن کیا گیا ہے، جن میں فلائی اوورز، انڈر پاسز، رنگ روڈز، گول چکر اور یک طرفہ راہداریاں شامل ہیں۔ اس ماڈل نے ٹریفک کے مقامات کم کرکے گاڑیوں کے مسلسل بہاؤ کو ممکن بنایا ہے۔ اس کے نتیجے میں کم سفر وقت، کم ایندھن کی کھپت اور حادثات میں کمی کی توقع ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok