عراق میں اپنی ڈھٹائی سے باز نہیں آرہا ہے امریکہ
امریکی وزارت خارجہ نے عراق کے داخلی امور میں مداخلت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئےعراق کی مزاحمتی فورسز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ہتھیار حکومت کے حوالے کر کے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں۔
امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے پیر کو قطر کے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے دعوی کیا کہ عراقی ملیشیا گروہوں کا رویہ، عراق میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لئے اس ملک کی حکومت کی کوششوں کو خطرات سے دوچار کردے گا۔
یہ دعوے ایسے عالم میں کئے گئے ہیں کہ عراق میں امریکی موجودگی اس ملک میں عدم استحکام کی ایک اصلی وجہ ہے اور امریکہ جن گروہوں کو نہتا کرنا چاہتا ہے وہ عراق میں اس کی موجودگی کی راہ میں اصلی رکاوٹ ہیں۔
اکثر عراقی سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ امریکہ عراق میں باقیماندہ اور روپوش ہو چکے داعشی دہشتگردوں کو فعال کررہا ہے جس کا مقصد عراق میں واشنگٹن کی موجودگی کا جواز پیش کرنا ہے اور یوں وہ بغداد حکومت سے انتقام لینا چاہتا ہے۔