صدر ایران نے کہا ہے کہ شہدائے دمشق کے خون نے ایران کی سربلندی اور صیہونی دشمن کی رسوائی کے اسباب فراہم کئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران ان ملکوں میں شامل ہے جنہیں برسوں سے امریکہ اور صیہونی حکومت کی جانب سے سائبر حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
صیہونی حلقوں نے دمشق میں ایرانی قونصلر شعبے پر حملے میں صیہونی حکومت کے اندازوں کی غلطیوں پر تنقید کی تھی ۔
ایران نے صیہونی حکومت کے خلاف اس کارروائی میں نیٹو، اسرائیل اور اس کے علاقائی اتحادیوں کا مقابلہ کیا۔
امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے اسرائیل کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی کارروائی میں تہران کی فوجی طاقت کا اعتراف کیا ہے۔
نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیل کو ایران کے پیچیدہ جوابی حملے اور پیشرفتہ ہتھیاروں کا سامنا کرنا پڑا۔
ایران کی وزارت خارجہ نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن کے خلاف صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدام کے ردعمل کے بارے میں اعلان کیا ہے کہ یہ جوابی اقدام ، اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق اپنے دفاع کا جائز اور قانونی حق ہے-
اسرائیل میں خوف کی فضا ہے اور تمام اسکولز اور تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔
تل ابیب میں امریکی سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ سیکورٹی مسائل کے پیش نظر اس نے اپنے سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ کی مقبوضہ علاقوں میں نقل و حرکت پر پابندی لگا دی ہے۔
تہران میں مرکزی نماز عیدالفطر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی۔