شام کے تدمر ایئر بیس پر صیہونی فوجی طیاروں کی بمباری
صیہونی فوجی طیاروں نے شام کے تدمر ایئر بیس پر بمباری کی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی جنگی طیاروں نے شام میں تدمر ایئر بیس سمیت حمص صوبے کے کئي مقامات پر بمباری کی ہے۔ شامی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا نے اس سے قبل شام کے درعا اور قنیطرہ صوبوں میں وسیع پیمانے پر صیہونی جنگي طیاروں کی پرواز کی خبر دی تھی۔ صیہونی جنگی طیاروں نے جمعہ کو بھی شام کے دارالحکومت دمشق کے اطراف میں کئي مقامات پر بمباری کی تھی ۔ ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں صیہونی فوج نے شام کے علاقے میں زمینی کارروائیوں کا دائرہ بھی بڑھا دیا ہے اور جنوبی شام میں اپنی فوجی چھاؤنیوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ شام میں بشار اسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے ہی صیہونی حکومت کی شام کے خلاف جارحیت کا آغاز ہو گیا تھا اور اس نے شام کے کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ شام کی عبوری حکمران صیہونی جارحیت، غاصبانہ قبضے اور آئے دن شام علاقوں پر بمباری پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔