Mar ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۸:۱۸ Asia/Tehran
  • شام کے دارالحکومت دمشق پر صیہونی حکومت کا حملہ

غاصب صیہونی حکومت نے شام کے دارالحکومت دمشق کو ایک بار پھر جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے دمشق اور اس کے مضافاتی علاقوں پر کئی بار حملہ کیا ہے۔ اس سے قبل جنوبی شام پر صیہونی جارحیت میں دو عام شہری شہید اور انیس دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے جنوبی شام میں درعا کے مغرب میں واقع شہری تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ صیہونی فوج نے حائل علاقے کو اپنے حملے کا نشانہ بناتے ہوئے جنوبی شام پر اپنی جارحیت کا سلسلہ بھی تیز کر دیا ہے اور کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔صیہونی فوج نے شام کے کئی علاقوں پر غاصبانہ قبضہ بھی کر لیا ہے اور وہ صوبے قنیطرہ میں مسلسل اپنے اہلکاروں کی تعداد بڑھا رہی ہے۔

 

ٹیگس