Feb ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  •  شام کی عبوری حکومت کی جانب سے ایران کو پیغام

شام کے امور میں ایران کے خصوصی مندوب محمد رضا رئوف شیبانی نے کہا ہے کہ دمشق سے کچھ پیغامات موصول ہوئے ہيں۔

شام کے امور میں ایران کے خصوصی مندوب نے تہران اور دمشق کے درمیان پیغامات کے تبادلے کے بارے میں شام کی عبوری حکومت کے وزيرخارجہ اسعد حسن الشیبانی کے بیانات کے بارے میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بالواسطہ طور پر دمشق کے ساتھ رابطے میں ہے اور ہم نے کچھ پیغامات بھی وصول کئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں محمد رضا رئوف شیبانی کہ جو روسی حکام سے مذاکرات کے لئے ماسکو کے دورے پر ہیں کہا کہ شام کے حالات اور دمشق کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے بارے میں ہمارا موقف مستقبل پر نگاہ کے مدنظر ہے ۔ انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ہم پوری سنجیدگي سے شام کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہيں اور مناسب وقت پر اس کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔

 

ٹیگس