اسرائیلی جنگی طیاروں کی شام کے علاقوں پر بمباری
Feb ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۳:۳۰ Asia/Tehran
اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی دمشق اور صوبہ درعا کو نشانہ بنایا ہے۔
: سحر نیوز/ عالم اسلام شامی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی دمشق کے مضافاتی دیہی علاقوں اور درعا صوبے پر بمباری کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب مغرب میں الکسوہ کے علاقے میں شامی فوج کے فرسٹ ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر پر 4 دفعہ بمباری کی۔ المیادین کے مطابق جنوبی شام کے خلاف اسرائیلی حکومت کی یہ جارحیت بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے اب تک کی سب سے وسیع جارحیت ہے۔