خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساحلی شہر دمام میں 2 دھماکے ہوئے۔
کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 170 ہوگئی ہے۔
کابل دھماکے میں ہلاک ہونے والے امریکی دہشت گرد فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے۔
طالبان نے کابل ایئرپورٹ دھماکے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔
جنوبی لبنان کے مقبوضہ شبعا فارمز میں دھماکے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں عزاداران حسینی پر دہشت گردوں کے حملے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے جبکہ تین کے شہید ہونے کی بھی خبر ہے۔ ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
گزشتہ شب لبنان کے عکار علاقے میں ایندھن کے حامل ایک ٹینکر میں دھماکہ ہو گیا جس کے باعث کم از کم ۲۸ افراد جاں بحق، قریب ۸۰ زخمی اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔ ابھی تک دھماکے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
لبنان کے صدر نے شمالی لبنان میں آئل ٹینکر میں ہونے والے دھماکے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے عدالتی تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
روس کی ایک سٹی بس میں دھماکہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گشت کر رہی ہے۔ یہ واقعہ وورونژ شہر میں پیش آیا جس میں ایک خاتون جاں بحق اور سترہ افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی صحیح وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو پائی ہے۔
وسطی ضلع بڈگام کے موچھو علاقے میں ایک شبانہ مسلح تصادم کے دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک عسکریت پسند جاں بحق ہو گیا۔