May ۲۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  •  امریکہ میں دھماکہ 5 افراد ہلاک 2 زخمی

 امریکی ریاست پنسلوانیا کےایک گھر میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک گھر میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ گھر میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

خوفناک آگ میں بری طرح جھلس کر 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو اداروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر گیس ہی آگ لگنے کی وجہ ہے۔

ٹیگس