ہیومن رائٹ واچ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی اتحاد نے عراق و شام میں وائٹ فاسفورس کا استعمال کیا ہے۔
شام کے شمالی شہر رقہ پر امریکہ کی سرکردگی میں ہونے والے حملے میں کم از کم چھے عام شہری جاں بحق ہو گئے جن میں چار عورتیں اور بچے شامل ہیں۔
شامی کردوں کی ڈیموکریٹک یونین پارٹی نے داعش دہشت گردوں کے ساتھ شدید جنگ کے بعد رقہ کے الرومانیہ نامی علاقے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔
شامی فوج نے صوبہ حلب میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے داعش کے تقریبا تین ہزار دہشت گردوں کو ہلاک و زخمی کر دیا-
امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے اعتراف کیا ہے کہ شام کے شمالی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر اس کے ہوائی حملے میں عام شہری مارے گئے ہیں۔