Apr ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۶:۵۳ Asia/Tehran
  • پینٹاگون کا اعتراف ، امریکی حملے میں شامی شہری جاں بحق

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے اعتراف کیا ہے کہ شام کے شمالی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر اس کے ہوائی حملے میں عام شہری مارے گئے ہیں۔

امریکا کے جنگی طیاروں نے جو داعش کے ٹھکانوں پر حملے کے بہانے شام کے مختلف علاقوں پر بمباری کرتے ہیں دو روز قبل شمالی شہر الطبقہ کے جنوب میں شام کی کرد ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔
امریکا کے جنگی طیارے داعش کے ٹھکانوں پر حملے کے بہانے اکثر وبیشتر شام کے رہائشی علاقوں پر بمباری کرتے ہیں اور بعد میں اعتراف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ حملہ انسانی غلطی کا نتیجہ تھا۔
دو روزقبل بھی امریکی حملے میں بہت سے عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں اور خود پنٹاگون نے بھی اعتراف کیا ہے کہ اس حملے میں اٹھارہ شامی شہری مارے گئے ہیں۔
شام میں امریکا کے اس طرح کے حملوں میں اب تک سیکڑوں شامی شہری جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ عراق میں بھی امریکی طیاروں کے حملوں میں جو داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے نام کئے جاتے ہیں اب تک سیکڑوں عام شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔ پچھلے دنوں امریکا نے موصل میں عام شہریوں پر حملہ کرکے ڈھائی سو عراقی شہریوں کو جاں بحق کردیا تھا۔

ٹیگس