غزہ میں اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں کے تازہ حملوں میں چند بچوں سمیت کم سے کم چالیس عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
صیہونی دہشتگرد لگاتار دوسو چوراسی ویں دن تھرمل اور کیمیائی میزائلوں اور بموں جیسے غیر روایتی اور ممنوعہ ہتھیاروں سمیت متعدد قسم کے اسلحوں سے غزہ میں فلسطینی شہریوں کے خلاف اپنے نسل کشی کے عمل کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
شہرغزہ کے مرکز پر صیہونی حکومت کی فوج کے تازہ ترین حملے میں کئی فلسطینی شہید ہوگئے۔
شام کے دارالحکومت پر صیہونی حکومت کے حملے میں ایک شخص کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں نامعلوم مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے۔
امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی ہے۔ امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ زخمی ہوگئے ہیں۔ فائرنگ کے وقت ٹرمپ ریلی کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔
فلسطین کے خان یونس علاقے میں صیہونی حکومت کے جرائم میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 90 تک پہنچ گئی۔
غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت میں اب تک شہداء کی تعداد 38 ہزار 345 ہو گئي ہے۔
لبنان کی تحریک حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں اور اس حکومت کی توپخانہ بٹالین کی کمان پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔
صیہونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید فضائی حملے کئے ہیں۔