دہشتگرد صیہونی حکومت کی جنوبی لبنان پر ایک بار پھر بمباری
غاصب صیہونی حکومت کے جنگی اور ڈرون طیاروں نے ایک بار پھر بیروت کے جنوبی مضافات پر بمباری کی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: لبنانی ذرائع کے مطابق صیہونیوں نے جنوبی بیروت کے متعدد علاقوں پر بمباری کی۔ صور شہر کے ناقورہ قصبے پر بھی صیہونی دہشتگردوں نے آگ لگانے والے بموں گرائے۔ اس کے علاوہ ضاحیہ کے دو علاقوں حارہ حریک اور حدث پر بھی صیہونی دہشتگردوں نے چار بار فضائی بمباری کی۔ ساتھ ہی جنوبی لبنان کے نبطیہ علاقے میں ارنون ٹاؤں کے قرب وجوار کو اپنے نشانے پر لیا۔
اس سے قبل لبنان کی وزارت صحت نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بقعہ علاقے کی کالونیوں پر صیہونی بمباری میں بائیس افراد کے شہید ہونے کی خبر دی تھی۔ لبنان کے خلاف صیہونی دہشتگردوں کی باضابطہ جارحیت کو شروع ہوئے تقریبا ایک ماہ کا عرصہ گزر گیا ہے جس کے دوران اب تک ساڑھے تین ہزار سے زائد لبنانی شہری شہید اور پندرہ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔