Nov ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
  • سیکیورٹی فورسزکی موجودگی میں نہتے مسافروں پر اندھا دھند فائرنگ 86 افراد جاں بحق و زخمی

دہشتگردوں نے پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں پاراچنار سے پشاور جانے والی کانوائی میں شامل مسافر گاڑیوں پر تکفیری دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسزکی موجودگی میں 45 منٹ تک اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 41 افراد جاں بحق اور45 زخمی ہو گئے جبکہ بہت سے مسافروں کو دہشتگردوں نے گن پوائنٹ پراغوا کر لیا۔

واقعہ ضلع کرم کے لوئر علاقے میں پیش آیا۔ دہشتگردوں نے پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی۔

پاراچنار کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ کافی عرصے سے پاراچنار کے محاصرے کی وجہ سے ہسپتالوں میں ادویات اور دیگر طبی آلات کی سخت کمی ہے۔

پاکستان کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں نے تکفیری دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کیا جائے تاکہ پاکستان کے عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

ٹیگس