غزہ کے خلاف جارحیت کے ایک سو چھپن دن گزر جانے کے باوجود اس علاقے پر صیہونی حکومت کے حملے بدستور جاری ہیں۔
جنوبی لبنان پر غاصب صیہونی حکومت کے تازہ حملے میں تین افراد شہید اور نو دیگر زخمی ہوگئے۔
شام کے صوبہ ادلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر اس ملک کی فوج اور روس کے جنگی طیاروں کے حملے میں کم از کم پندرہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ نے غزہ میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہےکہ رمضان المبارک کے دوران جنگ بندی کی جائے۔
فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صیہونی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی کو تباہ اور صیہونی فوج کے خلاف بارہ کارروائیاں کی ہیں۔
جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے حملے میں شہدا کی تعداد چار ہوگئی ہے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک رہائشی کمپلیکس پر فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
غزہ کی وزارت صحت نے اپنے تازہ ترین اعداد وشمار میں اعلان کیا ہےکہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران جارح صیہونی فوج کے حملے میں مزيد نوے فلسطینی شہید ہوگئے۔
صیہونی حکومت کے وزیرجنگ نے غزہ جنگ میں صیہونی فوجیوں کو پہنچنے والے بھاری جانی نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے آج تک ہرگز ایسی جنگ نہیں دیکھی اور پچھتر برسوں سے ایسی صورت حال کا سامنا نہیں کیا۔
فلسطین کی تحریک حماس کے عزالدین القسام بریگيڈ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے دو فوجی اڈوں پر میزائلی حملے کی خبر دی ہے۔