غزہ پر دہشتگرد صیہونیوں کے حملے جاری، مزید 11 فلسطینی شہید
غزہ کے علاقے خان یونس پر صیہونی فوج کے تازہ ہوائی حملے میں گيارہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق یہ گیارہ فلسطینی خان یونس کے الخزاعہ علاقے میں ایک گھر پر صیہونی فوج کے ہوائی حملے میں شہید ہوئے ہیں۔ اس سے قبل غاصب صیہونی حکومت نے خان یونس کے المواصی علاقے پر بمباری کی تھی کہ جس کے نتیجے میں چالیس فلسطینی شہید اور ساٹھ سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔ فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جارح صیہونی فوج نے چار مختلف مقامات پر جارحانہ حملے کئے جس میں چونسٹھ افراد شہید اور ایک سو چار زخمی ہوگئے۔ فلسطین کی امدادی ٹیمیں، شہداء کی لاشوں کو ملبے تلے سے نکالنے میں کوشاں ہیں۔ غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق سات اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں اب تک اکتالیس ہزار چوراسی افراد شہید اور 95 ہزار سے زيادہ زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کے جرائم جاری رہنے کے ساتھ ہی صیہونی آباد کاروں نے بھی مغربی کنارے میں اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔فلسطین کے سرکاری اداروں کے مطابق مغربی کنارے میں چھ سو چورانوے فلسطینی شہید اور تقریباً پانچ ہزار سات سو افراد زخمی ہو چکے ہیں۔