بلوچستان: پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ اور مسافر بس کو حادثہ، 7 افراد جاں بحق 25 زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i436998-بلوچستان_پولیس_گاڑی_کے_قریب_دھماکہ_اور_مسافر_بس_کو_حادثہ_7_افراد_جاں_بحق_25_زخمی
پاکستان کے صوبے بلوچستان میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے اور مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Sep ۱۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran
  • بلوچستان: پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ اور مسافر بس کو حادثہ، 7 افراد جاں بحق 25 زخمی

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے اور مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق کوئٹہ میں نیو کچلاک کے مقام پر پولیس گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ دھماکے کی نوعیت اور اس میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ دھماکے سے پولیس وین کو شدید نقصان پہنچا، نیو کچلاک پولیس تھانے کا عملہ معمول کے مطابق گشت کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 8 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع ژوب میں ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر دانہ سر کے مقام پر مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ دیگر 24 زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور بس گہری کھائی میں جا گری۔

جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ژوب منتقل کردیا گیا ہے، مسافر بس اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی۔