Sep ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۳:۰۰ Asia/Tehran
  •  کشمیر میں سیکورٹی فورسز اورعسکریت پسندوں کے مابین فائرنگ 2 فوجی اہلکار اور 6 عسکریت پسند جاں بحق

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسنددوں کے مابین ہونے والی فائرنگ سے 2 فوجی اہلکار اور 6 عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں ہفتہ کی صبح فوج کے اہلکاروں کی فائرنگ کے بعد تین عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔ اس سے پہلے جمعہ کی صبح جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاونٹر ہوا تھا۔

کٹھوعہ کے علاقے کھنڈارا میں ہندوستانی فوج نے آپریشن کے دوران تین عسکریت پسندوں کو مار گرایا تھا ۔ اس کے بعد سہ پہر ساڑھے تین بجے فوج کے اہلکاروں نے کشتواڑ میں ایک اور آپریشن شروع کیا اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ہندوستانی فوج کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ دو دیگر فوجیوں کو بھی گولیاں لگیں اور ان کا علاج چل رہا ہے۔

 

ٹیگس