بیروت میں دھماکے، ایرانی سفیر سمیت استقامتی محاذ کے درجنوں افراد شہید و زخمی
بیروت میں پیجر ڈیوائسز میں دھماکوں کے نتیجے میں استقامتی محاذ کے درجنوں افراد شہید و زخمی ہو گئے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام:اطلاعات کے مطابق غاصب اسرائیل نے حزب اللہ کے کمیونی کیشن سسٹم کو ہیک کرلیا، جس کے باعث حزب اللہ کے زیر استعمال پیجر ڈیوائسز کی بیٹریاں پھٹ گئیں، جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیه سمیت لبنان کے متعدد علاقوں میں دھماکے ہوئے، پیجر ڈیوائسز پھٹنے سے ایرانی سفیر سمیت حزب اللہ کے درجنوں ارکان شہید و زخمی ہوگئے۔
اسرائیل نے لبنان میں حزب اللّٰہ کے خلاف حملوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔ لبنان کے مخلتف علاقوں میں حزب اللّٰہ کے ارکان کے زیر استعمال پیجرز میں ایک ساتھ دھماکے کیے گئے ہیں جس میں حزب اللّٰہ کے درجنوں ارکان زخمی اور 3 افراد شہید ہوگئے۔
لبنان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر مجتبی امانی بھی ان دھماکوں کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔
ایرانی سفیر کی اہلیہ نرگس قدیانی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر مجتبی امانی کو معمولی چوٹیں آئیں اور خدا کے فضل و کرم سے ان کی حالت بہتر ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے مشیر نے لبنان میں ہونے والے پیجرڈیوائسز دھماکوں میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا اشارہ دے دیا ہے۔