ایران کے صدر نے غزہ کے مظلوم اور طاقتور عوام اور مزاحمتی دھڑے کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹریٹجی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام کی استقامت نے صیہونی حکومت کے مقابلے میں مزاحمت کی طاقت و برتری کو ثابت کردیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلی فونی گفتگو میں غزہ میں صیہونی جرائم بند کرانے کے لئے کوششیں جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ایران کے وزیر خارجہ کے مطابق 3+3 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی، صیہونی حکومت کے جرائم اور لوگوں کی جبری نقل مکانی کو روکنے کے طریقہ کار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔
جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ غزہ میں گرفتار کئے جانے والے صیہونی فوجیوں اور آباد کاروں کی تعداد جتنی بتائی جارہی ہے اس سے بہت زیادہ ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے فلسطین کی جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے-
تحریک جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ جنین میں جو کچھ ہوا وہ ایک عظیم فتح تھی۔
صدر ایران ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے آج جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ اور اس تنظیم کے دیگر اعلی عہدے داروں سے ملاقات کی۔
رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ اور ان کے ہمراہ وفد نے ملاقات کی۔
زیاد النخالہ نے اس بات پر زور دیا کہ تحریک جہاد اسلامی کے کسی بھی کمانڈر یا رکن کے قتل کا جواب تل ابیب پر بمباری کر کے دیا جائے گا۔
فلسطین جہاد اسلام کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے کہا ہے کہ وہ صیہونی دشمن کی جانب سے کسی بھی دہشت گردانہ اقدام کا دردناک جواب دیں گے کیونکہ تل ابیب اور دوسرے مقبوضہ شہر جہاد اسلامی کے میزائلوں کی زد پر ہیں۔