ہندوستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کینیڈا کے سفارت کاروں کی تعداد میں مساوات کے حقوق کا استعمال اس لئے کرنا پڑا کیونکہ وہ ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مسلسل مداخلت کر رہے تھے، جس کی تفصیلات آنے والے وقت میں معلوم ہوں گی۔
ایران کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور سوڈان تعلقات کی بحالی کے بعد ایک دوسرے کے ملک میں جلد ہی اپنے سفارت خانے کھولیں گے۔
امریکہ میں روس کے سفیر نے امریکہ کے نئے روس مخالف اقدام کی مذمت کی ہے۔
امریکہ اور روس کے مابین سرد جنگ عروج پر پہنچ گئی ہے اور امریکہ نے روس کے دو سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
نئی دہلی نے کینیڈا کے اکتالیس سفارتکاروں کو ہندوستان چھوڑ دینے کا حکم دے دیا ہے۔
افغانستان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں افغانستان کے سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا ہےکہ خراب صورتحال کی بنا پر اس ملک میں اپنی تمام سرگرمیوں کو روک رہا ہے۔
ہندوستان کی وزارت خارجہ نے کینیڈا کے ایک سفارت کار کو پانچ دن کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ اس سےپہلے کینیڈا نے ہندوستانی سفارت کار کو جاسوس کا سردار کہہ کر ملک سے نکلنے کا حکم دیا تھا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی آزادی، خودمختاری اور ارضی سالمیت پر کسی بھی طرح سے گفتگو نہیں کی جا سکتی۔
سفارتی سطح پر اسرائیل کو ایک اور شکست ہوئی ہے اس لئے کہ سعودی عرب نے اسرائیلی نمائندوں کو یونیسکواجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی ہے۔
قطر کی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات اور قطر میں چھے برسوں کے بعد ایک دوسرے کے سفارت خانے کھولے جانے کی خبر دی ہے۔