شنگھائی تعاون تنظیم کے ایک اچھے رکن کی حیثیت سے اسلام آباد جا رہا ہوں: ہندوستانی وزیر خارجہ
ہندوستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ایک اچھے رکن کی حیثیت سے اسلام آباد جارہے ہیں ۔
سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے دورہ اسلام آباد کے بارے میں کہا ہے کہ ان کا دورہ اسلام آباد شنگھائی تنظیم کے ایک رکن کی حیثیت سے انجام پارہا ہے۔
ایس جے شنکر نے کہا کہ وہ اس دورے کے لئے پہلے سے ہی منصوبہ کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ اس دورے کے حوالے سے انھوں نے پہلے ہی سوچ رکھا ہے کہ انہیں اس دورے میں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ہے۔
ہندوستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ ہند پاک تعلقات کے بارے میں بات کرنے بلکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ایک اچھے رکن کی حیثیت سے تنظیم کے اجلاس ميں شرکت کے لئے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد پندرہ اور سولہ اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے دو روزہ سربراہی اجلاس کی میزبانی کررہا ہے۔