Sep ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے، جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک کے دورے پر ہیں، سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے اپنی ملاقات میں صیہونی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی صورت حال بد سے بدتر ہونے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے غزہ سمیت مختلف علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی غرض سے جمعے کی رات نیویارک پہنچے ۔ اس سے پہلے وہ دنیا کے مختلف ملکوں منجملہ کیوبا، کویت اور بحرین جیسے ملکوں کے وزرائے خارجہ سے اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کرچکے ہیں ۔

ٹیگس