Jul ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۲:۵۱ Asia/Tehran
  • پاکستان نے امریکہ کو جواب دے دیا، پاکستان کسی بلاک کا حصہ نہیں

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ کو مسترد کرتا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکا کی مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ کی تیاری میں شفافیت نہیں ہے۔ مذہبی آزادی سے متعلق پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ اس طرح کی رپورٹس انسانی حقوق کے فروغ میں معاون نہیں۔

دفترخارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ  حکومت پاکستان نے غزہ کے میڈیکل اسٹوڈنٹس کو پاکستان تعلیم مکمل کرنے کی منظوری دی ہے۔ غزہ کے طلباء جلد پاکستانی میڈیکل  کالجزمیں آئیں گے۔ فلسطینی طلبا کارڈیالوجی، سرجری اور دیگر شعبوں میں تعلیم حاصل کریں گے۔

افغانستان سے متعلق دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ دوحہ میں افغان کانفرنس میں آصف درانی نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ یکم جولائی کو افغان اور پاکستانی حکام کی ملاقات ہوئی۔ آصف درانی نے افغانستان سے سپورٹ حاصل کرنے والے دہشت گردوں سے متعلق آگاہ کیا۔ پاکستان اور افغانستان تحفظات پر ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔ پاکستان کو افغانستان کے اندر سے  دہشت گردوں کے سپورٹ کے متعلق تحفظات ہیں۔ پاکستان اور افغان حکام کے درمیان دوحہ میں بھی تحفظات پر بات چیت ہوئی یے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی بلاک کا حصہ نہیں ہے، پاکستان بلاک کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، ہم باہمی احترام کے ساتھ تعلقات پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان اور روس کے درمیان مثبت تعلقات ہیں جو ایک دوسرے سے باہمی تعاون پر بات چیت کرتے ہیں، روس کے ساتھ گزشتہ سالوں میں باہمی تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس