عرب لیگ نے شہر الخلیل میں حرم ابراہیمی کی زمینوں پر قبضہ کرنے سے متعلق غاصب صیہونی حکومت کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے اسرائیل کا خطرناک جرم قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس کی جانب سے یمن میں فوری جنگ بندی کی تجویز کی حمایت کی۔
او آئی سی نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جموں وکشمیر ری آرگنائزیشن آرڈر 2020ء کی منظوری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے جنگ کے خاتمے کے لیے سعودی اتحاد میں شامل ملکوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادگی ظاہر کی ہے۔
ایران کے صدر نے اپنے ہم منصبوں کو لکھے گئے ایک خط میں ان سے مطالبہ کیا کہ وہ کورونا وائرس کی روک تھام میں ایرانی کوششوں کو نقصان پہنچنے کے سبب امریکی پابندیوں کو نظر انداز کریں۔
شام کے علاقے ادلب میں جنگ بندی کے تعلق سے روس اور ترکی کے سمجھوتے کا عالمی سطح پر خیر مقدم کیا گیا ہے لیکن امریکا اس سمجھوتے سے خوش نہیں ہے۔ چنانچہ اس نے سجھوتے کی حمایت میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بیان جاری نہیں ہونے دیا۔
اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ایک بار پھر بے بنیاد دعووں کو دہرایا ہے۔
شرمناک امریکی صیہونی سینچری ڈیل منصوبے کے خلاف احتجاج اور مخالفتوں کا سلسلہ جاری ہے اس درمیان فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں سینچری ڈیل منصوبے کو نسل پرستانہ قراردیتے ہوئے اس کو مسترد کردیا ہے
سحر نیوزرپورٹ
سابق تحقیقاتی ٹیم کے ممبر نے سلامتی کونسل میں اقرار کیا ہے کہ شام کے شہر دوما میں کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں ہوئے۔