Sep ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۰ Asia/Tehran
  • آرمینیا اور آذربائیجان فوری طور پرجنگ بند کریں: سلامتی کونسل

آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین شروع ہونے والے پرتشدد تنازع پر تبادلہ خیال کے لئے کل سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس منعقد کیا تھا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین جاری خونریز جھڑپوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے فوری طور پر جنگ بندی پر عمل درآمد اور مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔

سلامتی کونسل کے ممبران نے آرمینیا اور آذربائیجان سے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس کی اپیل کی حمایت کی ہے جس میں میں سکریٹری جنرل نے کہا تھا کہ وہ نوگارنو - قرہ باغ خطے میں فوری طور پر جنگ بندی پر عمل درآمد کریں اور بغیر کسی تاخیر کے مذاکرات کا آغاز کریں۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

واضح رہے کہ جمہوریہ آذربائجان اور آرمینیا کے درمیان متنازع علاقے قرہ باغ اور نوگارنو کے حوالے سے جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس میں دونوں طرف سے سو سے زائد عام شہری اور فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی جنگ کی سطح تک پہنچ گئی ہے آرمینیا اور آذربائیجان نے اپنی اپنی سرحد پر ٹینک ، توپ اور جنگی طیارے تعینات کردئے ہیں ۔ اس درمیان آرمینیا نے ملک میں مارشل لا لاگو کرتے ہوئے اپنی افواج کو سرحد کی جانب کوچ کرنے کا حکم دیا ہے ۔

ٹیگس