سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی فورس کے سینئر کمانڈر سردار نقدی کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی زمینی افواج صیہونی فوج کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے پڑوسی ملکوں کی سیکیورٹی کو ایران کی سیکیورٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ ساز باز خلیج فارس کے امن و سلامتی کے لئے خطرہ ثابت ہو گا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے سپاہ کی بحریہ کو ایمان و عقیدے، سائنس و ٹیکنالوجی اور دانشمندی و تدبیر کا مظہر قرار دیا ہے۔
انٹرنیشنل ملٹری گیم کے ڈرون مقابلے ایران کی میزبانی میں شروع ہوگئے ہیں۔
ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی فوج کے کمانڈر ، جنرل حسین سلامی نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ غزہ پٹی پر مسلسل بمباری کی اسرائيل کو بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی ۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قآنی نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کا سیکیورٹی زوال شروع ہو چکا ہے۔
جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ ہم چار دہائیوں کے بعد دفاعی شعبے میں پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو چکے ہیں اور اب نوبت یہ ہے کہ ایران کے دشمن بھی اسکی غیر معمولی دفاعی توانائیوں کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف ذرہ برابر جارحیت کا ایسا منہ توڑ جواب دیا جائے گا جو دشمنوں کو پچھتانے پر مجبور کردے گا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل علی فدوی نے کہا کہ دنیا نے ایران کی دفاعی طاقت اور صلاحیت کا اعتراف کیا ہے اور اب کسی میں ایران کے خلاف جارحیت کرنے کی جرأت تک نہیں ہے۔
ایران عنقریب جدید ترین سیٹلائٹ لانچنگ راکٹ قائم کا تجربہ کرے گا۔