ایران کی تقسیم کا صیہونی خواب
مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی پارلیمنٹ کے بتّیس اراکین نے صیہونی حکومت کی اندرونی مشکلات سے توجہ ہٹانے کے لئے اپنے ایک مراسلے میں صیہونی وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے ایران کی تقسیم پر اسرائیل کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام:ان صیہونیوں نے رضا پہلوی کے دورہ تل ابیب میں ایران کے نظام اسلامی کے مخالفین میں اتحاد ظاہر کرنے کے لئے ایران کی تقسیم کا خواب دیکھتے ہوئے جنوبی آذربائیجان کے نام سے ایک اور ملک کے قیام کی اسرائیل کی جانب سے حمایت کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس اقدام سے اس حقیقت کا پتہ چلتا ہے کہ ایران کے مخالفین صیہونی حکومت کو ملا کر ایران کی تقسیم کا خواب دیکھ رہے ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ رضا پہلوی نے مختلف صیہونی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں ایران کے خلاف ممکنہ فوجی اقدام کے سلسلے میں گفتگو کی ہے جبکہ ایرانی عوام نے بارہا اپنے مظاہروں میں ایران کے اسلامی جمہوری نظام کی بھرپور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے ایران کے خلاف کسی بھی قسم کے صیہونی جارحانہ اقدام کا دنداں شکن جواب دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔