Apr ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران کے مقابلے میں امریکی جاسوسی نیٹ کی ناکامی کا اعتراف

امریکی محکمہ خارجہ کے سفارتی سیکورٹی کے دفتر نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی کے بارے میں مالی معلومات حاصل کرنے کے لیے 15 ملین ڈالر کا انعام مقرر کیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: یہ ایک ایسی کارروائی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئی آر جی سی کے خلاف الزامات لگا کر اپنی جاسوسی نیٹ کی کمزوری کا اعتراف کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ڈپلومیٹک سیکورٹی آفس کے "انصاف کے لیے انعام" پیج نے ایک نئی ٹویٹ میں آئی آر جی سی کے مالیاتی نیٹ ورک کے بارے میں معلومات دینے والے کے لیے 15 ملین ڈالر کا انعام مقرر کیا ہے۔

اس محکمے نے دعویٰ کیا ہے کہ جسے یہ دفتر دہشت گردی کہتا ہے اسے روکنے کے لیے اسے آئی آر جی سی کی مالیاتی لائنوں کی نشاندہی کرنے میں مدد کی ضرورت ہے۔

یہ اعلان امریکی وزارت خارجہ کے سفارتی سیکورٹی کے دفتر کی ویب سائٹ پر بھی شائع کیا گیا ہے۔

اس دفتر کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اعلان کے مطابق، وہ ایسی معلومات کے لیے 15 ملین ڈالر تک کا انعام مقرر کرے گا جو آئی آر جی سی اور قدس فورس سمیت اس کی تمام شاخوں کے مالیاتی نظام میں خلل کا باعث بنے۔

ٹیگس