Aug ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران: سیستان و بلوچستان میں بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد

ایران کے صوبہ سیستان وبلوچستان میں بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحے پکڑے گئے ہیں۔

سحرنیوز/ایران:صوبہ سیستان وبلوچستان میں دہشت گردانہ گروہوں کے لئے بھیجے جانے والے ایک ہزار سے زائد انواع و اقسام کے انواع و اقسام کے ہتھیاروں کا پتہ لگا کر ضبط کرلیا گیا۔ 

صوبہ سیستان وبلوچـستان میں، حضرت امام زمانہ کے گمنام سپاہیوں نے گزشتہ دو ہفتے میں تین الگ الگ کارروائیوں میں دہشت گردوں کے لئے بھیجے جانے والے انواع و اقسام کے 210 اسلحے ضبط کئے ہیں۔ 

اس رپورٹ کے مطابق حالیہ کامیاب کاررروائیوں میں پکڑے جانے والے ہتھیاروں کو ملاکر، گزشتہ مارچ کے آغاز سے اب تک صوبہ سیستان وبلوچستان میں ایک ہزار سے زائد انواع و اقسام کے جںگی آتشیں اسلحے پکڑے جاچکے ہیں۔ سیکورٹی اداروں کے مطابق یہ سبھی اسلحے امریکا کے بنے ہوئے ہیں اور انہیں دہشت گرد گروہوں کے لئے بھیجا گیا تھا مگر ان تک پہنچنے سے پہلے ہی خفیہ سیکورٹی ادارے کے جانباز سپاہیوں نے اپنی کامیاب کارروائیوں میں ان کا پتہ لگا کر ضبط کرلیا۔

ذمہ دار سیکورٹی عہدیداروں کے مطابق صوبہ سیستان وبلوچستان میں حالیہ چند برسوں میں انجام پانے والی دہشت گردانہ کارروائیوں میں امریکی اسلحے استعمال ہوئے ہیں۔ 

ٹیگس