غزہ میں مزید 40 فلسطینی شہید
-
فائل فوٹو
غزہ میں صیہونی فوجیوں کے تازہ حملوں میں چالیس سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کی خبر ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کے طبی ذرائع اعلان کیا ہے کہ غزہ پر تازہ صیہونی جارحیت میں کم سے کم اکتالیس فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
ان ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے ان فلسطینیوں میں اکیس فلسطینی ایسے تھے جو انسان دوستانہ امداد کی لائن میں لگے ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ سے وابستہ اداروں اور اسی طرح مقامی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے جاری محاصرے اور امداد پہنچنے کی راہ میں پیدا کی جانے والی رکاوٹوں کی بنا پر بھوک مری کا خطرہ مسلسل شدت کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے جن کے شکار فلسطینیوں میں بیشتر بچے شامل ہیں۔
یہ انتباہ ایسی حالت میں دیا گیا ہے کہ غزہ میں حفظان صحت کا نظام اور معاشی صورت حال بدسے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ فلسطین کی وزارت صحت نے کل اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر دو ہزار تئيس سے صیہونی جارحیت میں اب تک اکسٹھ ہزار تین سو تیس فلسطینی شہید اور ایک لاکھ باون ہزار تین سو انسٹھ دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔